Featuredاسلام آباد

حکومت قیمت خرید پر پیٹرولیم مصنوعات شہریوں کو مہیا کر رہی ہے

 اسلام آباد: بوجھل دل کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ یوکرین جنگ کے سبب عالمی سطح پر پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی معیشت پر گزشتہ حکومت کے افراد کسی بھی سطح پر مباحثے کے لیے آجائیں، پاکستان کو استحکام کی ضرورت تھی اس لیے مشکل فیصلہ کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے لیے اپنی سیاست کو قربان کیا، پاکستان کو بچانا ضروری تھا، عمران خان انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعے انارکی پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ 1 ہزار ارب پر چھوڑ کر گئے اس وقت ساڑھے 5 سو ارب تک اسے پہنچا دیا گیا، وزارت خزانہ نے ایک سہ ماہی کی ترقیاتی امور کی قسط ہی یکم اپریل کو روک دی، عمران خان حکومت آئی ایم ایف سے سبسڈی ختم کرنے اور ٹیکس عائد کرنے کا وعدہ کر کے گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم حکومت میں آئے تو ہمیں معلوم تھا کہ کن مسائل کا شکار ہونا پڑے گا، ہم چاہتے تو سیاست بچاتے اور الیکشن کروا دیتے، اس سے ملک کو مزید نقصان ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے کارکن ملکی اداروں بالخصوص افواج کے خلاف مہم جوئی کر رہے ہیں، عمران خان کی منفی سیاست سے ملک اور ملکی اداروں کو نقصان ہو رہا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close