آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا
اسلام آباد: آئی ایم ایف، پی ٹی آئی ڈیل کی تفصیلات جلد سامنے لائیں گے
وزیر اعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف اور آئی ایم ایف کے درمیان پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے سلسلے میں کیے جانے والے تباہ کن معاہدے کی تفصیلات سامنے لانے کا عندیہ دیا ہے۔
انھوں نے لکھا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے ہم بخوبی آگاہ ہیں، لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔
I wonder whether those who struck the worst ever deal with IMF & took patently bad economic decisions have the conscience to face the truth. How can they pretend to be innocent when what the nation is going through is clearly their doing? Details soon https://t.co/6Cjeimgfd1
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 16, 2022
وزیر اعظم نے لکھا آئی ایم ایف معاہدے پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے، اس ڈیل کی تفصیلات پر جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے، اور ان شاء اللہ ہم ان معاشی مشکلات سے نکل آئیں گے۔
شہباز شریف نے مزید لکھا کہ میں حیران ہوں کہ جن لوگوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ اب تک کا بدترین معاہدہ کیا اور واضح طور پر برے معاشی فیصلے کیے، ان میں سچ کا سامنا کرنے کا ضمیر ہے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کرنے والے کیسے بے گناہ ہونے کا بہانہ کر سکتے ہیں جب کہ قوم جس کرب سے گزر رہی ہے وہ صاف ظاہر ہے۔