Featuredاسلام آباد

عمران صاحب ، نالائقوں اور آئن شکنوں کی کال پر کوئی نہیں نکلتا : مریم اورنگزیب

اسلام آباد: عمران صاحب خود بنی گالہ میں چھپ کر آرام کرتے ہیں اور لوگوں کو سڑکوں پر لا رہے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب اپنی لائی  ہوئی تباہی کا اعتراف کر کے عوام سے معافی مانگیں ،عوام جانتے ہیں  کہ مہنگائی کی تباہی عمران صاحب لائے ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے  عمران خان کی احتجاج کی کال پر کہا کہ  عوام جھوٹے نالائق  اور نا اہل کے ساتھ نہیں نکلتے ، عمران صاحب ، نالائقوں اور آئن شکنوں کی کال پر کوئی نہیں نکلتا ، آپ کال نہ دیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خود بنی گالہ میں چھپ کر آرام کرتے ہیں اور لوگوں کو  سڑکوں پر لا رہے ہیں  ،  عمران صاحب عوام کو احتجاج کی کال نہ دیں بلکہ اپنی نالائقی کا ماتم کریں ۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم عمران خان کی مہنگائی کی لگائی  گئی آگ بجھائیں گے ،آئی ایم ایف سے  کمزور معاہدہ عمران صاحب کر کے گئے ،آج مہنگائی کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں ،عوام خونیں مارچ  والوں اور مسلح جتھوں کے ساتھ نہیں نکلتے ،  عمران صاحب نے سازش کی کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے ۔  حکومت ملک اور عوام کو بچانے کیلئے آئی ہے ,عمران خان کی مہنگائی کی لگائی  گئی آگ بجھائیں گے.

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا   ، پھر اس کی خلاف ورزی کی ،ملکی ساکھ خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دار بھی عمران خان ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close