Featuredکھیل و ثقافت

انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنادیا

 انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں پانچویں مرتبہ 400 سے زائد اسکور کیا ہے۔

انگلینڈ نے نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنادیا۔

ایمسٹل وین میں آج ہونے والے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے نیدرلینڈز کے خلاف 4 وکٹ پر 498 رنز بنا کر ریکارڈ اپنےنام کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ ہی نے 2018 میں آسٹریلیا کیخلاف 481 رنز بنائے تھے۔

ساتھ ہی ساتھ انگلینڈ نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اپنا ہی ریکارڈ برابر کر دیا۔

قبل ازیں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 2019 ورلڈکپ کے دوران افغانستان کے خلاف 26 چھکے لگائے تھے۔

اننگز میں انگلش ٹیم کے 3 بیٹرز نے سنچری بنائی، جوز بٹلر 162 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

ڈیوڈ ملان نے 125 اور فل سالٹ نے 122 رنز کی اننگز کھیلی، لیام لیونگسٹن 66 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close