Featuredاسلام آباد

موجودہ حکومت نے مہنگائی کر کے مڈل کلاس کو ختم کردیا

 مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے بغیر بھارت سے تعلقات ناقابل قبول ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں جمعرات کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ کم ٹرن آؤٹ نے ثابت کردیا کہ حکومت عوامی اعتماد کھو بیٹھی ہے۔

عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امیروں سے ٹیکس لے کر غریب عوام کو ریلیف دیا، موجودہ حکومت نے مہنگائی کر کے مڈل کلاس کو ختم کردیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے بغیر بھارت سے تعلقات ناقابل قبول ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 کورنگی 2 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ نے کانٹے کے مقابلے کے بعد میدان مارلیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close