Featuredسندھ

ہم ‏این اے 245 کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے : عمران اسماعیل

کراچی: تحریک انصاف نے این اے 245 کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ‏این اے 245 کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑیں گے اور بتائیں گے کہ لوگ ووٹ ڈالنے کیوں آتے ہیں اور کیوں نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کی حکومت خوف کے بل پر حکومت کررہی ہے اور اپنے صوبے کے لوگوں کے ساتھ ظلم کررہی ‏ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف روز نیا مقدمہ درج ہوتا ہے، آصف زرداری اینٹی کرپشن سےمتعلق ‏قانون سازی کررہے ہیں یہ بتارہے ہیں کہ نیب کیسے کام کرے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے دور میں آپ نے مارچ کیے تو کوئی شیلنگ لاٹھی چارج نہیں ہوا، احتجاج کرنے پر اپنے دور میں کسی کو جیل میں نہیں ڈالا، ہمارے ساتھ جیسا آپ رویہ رکھیں گے ہم بھی اب ویسا ہی رویہ رکھیں گے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ن لیگ سے پوچھنا ہے کہ کیا نیب اوراپنے کیسز ختم کرنے کے لیے سازش نہیں تھی، کیا نیب کو بند کرکے اپنے کیسزختم کرنا سازش نہیں ہے؟

انہوں نے کہا کہ 86 روپے پیٹرول اور 119 روپے حکومت نے ڈیزل پر بڑھا دیے، مفتاح‌ اسماعیل لالی پاپ بنانے والی فیکٹر کے مالک ہیں‌ اور وہی وہ قوم کو دے رہے ہیں، یہ 20 چھوڑیں پچاس ہزار کمانے والے کا بجٹ بنا کر دکھائیں اس صورتحال میں وہ کیسے گزارا کرے گا؟

عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی غور کر رہی تھی کہ آئی ایم ایف کی اگلی گرانٹ نہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کل مہنگائی کے خلاف ملک بھرمیں احتجاج کرے گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں، اسٹاک مارکیٹ زمیں بوس ہوچکی ہے اگر چند ماہ بھی موجودہ حکومت  رہی تو ملک کو بڑا نقصان ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close