Featuredبلوچستان

بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارشوں کے بعد سیلابی منظر

کوئٹہ : بارش کے باعث برساتی نالے بپھرنے سے خیبر پختونخوا کے ساتھ رابطہ سڑکیں متاثر ۔

بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارشوں سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے۔

بارکھان میں عيشانی باڈیانی ڈیم اوور فلو ہوگیا، ڈيرہ بگٹی کے بازار میں بارش کا پانی جمع ہونے سے گاڑیاں ڈوب گئیں۔

موسیٰ خیل میں بارشوں کے بعد سیلابی منظر ہے، بارکھان کی گلیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں جبکہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

شیرانی کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث برساتی نالے بپھرنے سے خیبر پختونخوا کے ساتھ رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔

سوناری پُل بہہ جانے سے کوہلو، کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی شاہراہ بند ہوگئی ہے، مشرقی بلوچستان کے برساتی نالوں میں سیلابی ریلے لسبیلہ کی جانب بڑھنے لگے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close