Featuredاسلام آباد
ہم اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک صاف اور شفاف الیکشن کی تاریخ نہیں ملتی
شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو ملک میں انتشار پھیلے گا، ہم اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک صاف اور شفاف الیکشن کی تاریخ نہیں ملتی
عمران خان کا کہنا ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن کے لیے ہم سب مل کر جدوجہد کرتے رہیں گے ،ہم اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک صاف اور شفاف الیکشن کی تاریخ نہیں ملتی، شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو ملک میں انتشار پھیلے گا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جب اقتدار میں آئے تو اس وقت ملک بہت مشکل میں تھا، یہ لوگ پاکستان کو خسارے میں چھوڑ کر گئے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے اقتدار میں آنے کے بعد ہی کورونا آگیا تھا، جس کے باعث ہمیں مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا، مگر ہم نے پھر بھی ملک کی معیشت کو سنبھالا اور اسے آگے کی طرف لے کر گئے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ فیٹف سے نکلنے کے لیے سب نے مل کر جدوجہد کی تھی اسی وجہ سے پاکستان فیٹف کے مسئلے کو حل کرپایا ہے، اس کے لیے حماد اظہر نے بڑی کوششیں کی ہیں۔