آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر اور زرِ مبادلہ میں کمی کے باعث روپے پر دباؤ میں اضافہ جاری ہے۔
ملک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
کاروباری دن کی ابتداء میں ہی انٹر بینک میں امریکی ڈالر نے اڑان بھرنی شروع کر دی، کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 1 روپے 25 پیسے مہنگا ہو گیا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 25 پیسے منہگا ہوکر 210 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر پہلی بار 213 روپے کی ریکارڈ سطح پر موجود ہے۔