Featuredاسلام آباد
نیب قوانین میں ترمیم بدترین این آر او ہے
اسلام آباد : پاکستان سری لنکا جیسی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کرنا ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ترمیم بدترین این آر او ہے، یہ دوسرا این آر او ہے جو شریف اور زرداری فیملیز لے رہی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی سفیر سے ڈیل کروانے کا کہنا شرمناک ہے، خرم دستگیر نے ٹی وی انٹرویو میں حکومت بدلنے کی وجہ بتائی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کہا کہ تحقیقات کرائیں کہ حکومت بدلنے کی کیا وجوہات تھیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی، ان کی آئی ایم ایف سے ڈیل نہیں ہو رہی اس لیے مہنگائی ہے۔