الیکشن ترمیمی بل بھی صدر نے بغیر دستخط واپس بھیج دیا : ایاز صادق
اسلام آباد: عمران خان کی مرضی سے ملک نہیں چل سکتا ، صدر مملکت کو ایک پارٹی سے ڈکٹیشن نہیں لینی چاہیے۔
رہنما ن لیگ سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پام آئل کی وافر مقدار یقینی بنانے کیلئے وزیرصنعت نے ملائیشیا کا دورہ کیا، یقینی بنایا جائے گا کہ کسانوں تک بروقت کھاد پہنچے، صدر نے احتساب ایکٹ بغیر دستخط واپس بھیج دیا ہے، صدر عارف علوی کے اس اقدام کو اچھی نظر سے دیکھا نہیں جاسکتا۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ الیکشن ترمیمی بل بھی صدر نے بغیر دستخط واپس بھیج دیا، الیکشن کمیشن اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن بل تیار کیا گیا، موجودہ چیف الیکشن کمشنر بھی عمران خان نے لگایا تھا، عمران خان نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے آئین کو داؤ پر لگایا، عمران خان اداروں کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں، عمران خان کی مرضی سے ملک نہیں چل سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کسی ایک پارٹی کے صدر نہیں ہیں، صدر مملکت کو ایک پارٹی سے ڈکٹیشن نہیں لینی چاہیے۔