Featuredاسلام آباد

سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں: شیخ رشید

 اسلام آباد:  پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی ہے۔ سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دیئے گئے ہیں۔ اس ترمیم کے بعد نیب کے ادارے کو ہی بند کر دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close