پیٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے پر اتفاق
اسلام آباد : آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کا مطالبہ
آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7 ہزار 450 ارب روپے کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف آئندہ دنوں میں اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر مالیاتی اہداف طے اور میمورنڈم آف ایکنامک اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ شیئر کرے گا۔
بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7 ہزار 450 ارب روپے کرنے، کسٹم وصولی کا ہدف 950 ارب روپے سے بڑھا کر 1 ہزار 5 ارب روپے کرنے، پیٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
جی ایس ٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف 3 ہزار 8 ارب روپے سے بڑھا کر، 3 ہزار 3 سو ارب روپے اور انکم ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف 55 ارب روپے بڑھانے پر بھی معاملات طے پا گئے ہیں۔
آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر 11 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس یکم جولائی سے وصول کیا جائے۔ آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کا مطالبہ ہے۔ پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔
ترجمان آئی ایم ایف کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے اور پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ اگلے بجٹ کے حوالے سےاہم پیش رفت ہوچکی ہے۔ میکرواکنامک استحکام بہتر کرنے کی پالیسیوں پر مذاکرات جاری ہیں۔