کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کراچی میں بحریہ ٹاؤن، ائیرپورٹ اور ملیر کے اطراف تیز بارش ہوئی جبکہ سعدی ٹاؤن اور گلشن حدید میں بھی کالے بادل چھاگئے۔
اس کے علاوہ سہراب گوٹھ، سبزی منڈی اور سپر ہائی وے کے اطراف میں بھی بارش شروع ہوگئی ہے۔ گلستان جوہر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
یہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے شمال مغرب میں بادل موجود ہیں، شمال مشرق سے ہوا 81 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی جس کے بعد مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوئی۔
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔