Featuredاسلام آباد
کرپٹ، چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے : شیخ رشید
اسلام آباد : جولائی میں بجلی، گیس کے بل قیامت ڈھائیں گے۔
شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں لکھا کہ مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نواز شریف کے پاکستان آنے کی رکاوٹ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے، ابھی اصلی بجٹ آنا ہے، لگ پتا جانا ہے۔ معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے۔ ملک افواہوں کی زد میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں بجلی، گیس کے بل قیامت ڈھائیں گے۔ اوورسیز پاکستانی سے ووٹ کا حق چھیننا، نیب قوانین میں اپنے کیسز کیلئے ترمیم کرنا قومی جرم ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ کرپٹ، چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے۔ ہر شخص موبائل فون پر ہے، اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔