Featuredاسلام آباد

حکومتی اتحاد قانون سازی کے نام پر جمہوری روایات کو روند رہا ہے

اسلام آباد: آئینی اور قانونی سطح پر جمہوری اقدار کا بھرپور دفاع کریں گے

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں۔

چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان نے بابر اعوان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداروں میں حکومتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،ملک میں جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں۔

اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد قانون سازی کے نام پر جمہوری روایات کو روند رہا ہے، آئینی اور قانونی سطح پر جمہوری اقدار کا بھرپور دفاع کریں گے،آئینی معاملات پر جلد عدلیہ سے رجوع کیا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close