Featuredاسلام آباد

حکومت کے اعلان کردہ انکم ٹیکس کی نئی شرح یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگی

اسلام آباد:  : آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس چھوٹ واپس لے لی گئی

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد ٹیکس چھوٹ کی حد دوبارہ 6لاکھ سالانہ کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق6 سے 12 لاکھ سالانہ آمدنی رکھنے پر 2.5 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا، 12 سے 24 لاکھ آمدن پر 15 ہزار روپے فکسڈ اور 12 لاکھ سے اوپر 12.5 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔

24 سے 36 لاکھ آمدن پر ایک لاکھ 65 ہزار فکس ، 24 لاکھ سے اوپر 20فیصد انکم ٹیکس ہوگا، 36 سے 60 لاکھ روپے آمدنی پر 4 لاکھ 5 ہزار فکس ، 36 لاکھ سے اوپر 25 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔

60 لاکھ سے ایک کروڑ 20 لاکھ پر 10 لاکھ 5 ہزار فکس ، 60 لاکھ سے اوپر 32.5 فیصد انکم ٹیکس ہوگا، 1.20 کروڑ آمدن پر 29 لاکھ 55 ہزار فکس اور 1.20کروڑ سے اوپر ساڑھے 35 فیصد انکم ٹیکس ہوگا،

ذرائع کے مطابق حکومت کے اعلان کردہ انکم ٹیکس کی نئی شرح یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close