Featuredتجارتسندھ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی

فی تولہ سونا بھی چار سو روپے سستا ہو گیا۔ حصص بازار میں بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیا گیا۔

ہفتے کے آخری روز بھی انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے کی کمی سے سات ماہ کی کم ترین سطح 158.16 پر بند ہوا۔ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد اور عوام کی جانب سے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی ترک کرنے کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 400 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 12 ہزار 200روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونا بھی 343 روپے کے اضافے سے 96 ہزار193 روپے کا ہوگیا، فی تولہ چاندی بھی 20 روپے کے اضافے سے1200 روپے کی ہوگئی۔

حصص بازار میں بھی ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیا گیا۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز سے ہی ملا جلا رجحان رہا جس کے بعد انڈیکس صرف چار پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 569 کی سطح پر بند ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close