Featuredاسلام آباد
زبردستی کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے خلاف مقدمے سنے ہی نہیں جا رہے
اسلام آباد : مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن نہیں کیے جا رہے۔ الیکشن رسمی کارروائی بن گئے ہیں۔
فواد چوہدری نے موجودہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کے خلاف بڑی جدوجہد کرنی ہو گی۔
پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک عملی طور پر ماورائے آئین چل رہا ہے۔ بجٹ اسمبلیوں میں بحث کے بغیر نافذ ہو رہے ہیں۔ میڈیا پر بدترین سنسرشپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن نہیں کیے جا رہے۔ الیکشن رسمی کارروائی بن گئے ہیں۔ زبردستی کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے خلاف مقدمے سنے ہی نہیں جا رہے۔ اس نظام کے خلاف بڑی جدوجہد کرنی ہو گی۔