Featuredاسلام آبادتجارت
درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے ہوگئے
اسلام آباد: فنانس بل 2022 کی منظوری کے بعد درآمدی موبائل فونز مزید مہنگے ہوگئے۔
موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کی گئی ہے، بجٹ میں 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے لیوی عائد، کی گئی ہے۔
30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 2 سو روپے لیوی، دو سو ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 6 سو روپے لیوی عائد کی گئی ہے۔
فنانس بل میں 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 18 سو روپے لیوی، 5 سو ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار لیوی عائد، 7 سو ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 8 ہزار روپے لیوی اور 701 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 16 ہزار لیوی عائد کی گئی ہے۔