کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار ضمنی انتخاب آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑنے کے خواہش مند ہیں۔
کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار ضمنی انتخاب آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑنے کے خواہش مند ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار پر پتنگ کے نشان پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے پر زور دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم سے انہیں آزاد امیدوار کے طور پر سپورٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کے جواب کا انتظار ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے 2018ء کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا۔
کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں پولنگ بدھ 27 جولائی کو ہو گی۔