Featuredپنجاب

آج پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی اگر میں یہاں سے ایم پی اے ہوتا

ملتان : تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی پر سازش کا الزام لگا دیا۔

ملتان میں کارنرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کے خلاف سازش کی، انہیں 2018 کے انتخابات میں صوبائی نشست پر الیکشن ہروایا۔

انہوں نے کہا کہ برملا کہہ رہا ہوں اور یہ باتیں عمران خان کو بھی بتاچکا ہوں، آج پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی اگر میں یہاں سے ایم پی اے ہوتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حلقہ217 والو جاگو، اس سازش سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا، وہ وزیر خارجہ بن گئے، مگر ملتان کو اور جنوبی پنجاب کو فرق پڑا۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ لوگوں نے کہا کہ بیٹےکوالیکشن مت لڑواؤ، وائس چیئرمین کا بیٹا ہار گیا تو بےعزتی ہوگی، کچھ جنگیں ہوتی ہیں جو لڑی جاتی ہیں مگر جیت کے لیے نہیں لڑی جاتیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close