پی ٹی آئی نے تسلیم کرلیا کہ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے غداری کے پرچے بنوائے
اسلام آباد: شریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لئے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ میں چھپ کرغداری،بیرونی سازش کے بیانیے اورقومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلوا رہی ہیں۔ سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنے اورگالم گلوچ کے آگے اورپیچھے بشریٰ بی بی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فواد چودھری اور شیریں مزاری نے تصدیق کر دی کہ بشریٰ بی پاکستان تحریکِ انصاف کی سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیے کی سربراہ ہیں۔آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے اورسیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ جوڑنا بشریٰ بی بی کا بیانیہ ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لئے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا۔ پی ٹی آئی نے تسلیم کرلیا کہ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے غداری کے پرچے بنوائے۔ بیرون ملک سازش کے جھوٹے بیانیہ کے چیمپین امریکا سے معافیاں مانگتے اور منتیں ترلے کرتے پکڑے گئے ہیں۔ عمران صاحب بائے گونز آر بائے گونز کے معافی نامے امریکا پہنچا رہے ہیں۔