Featuredپنجاب

حمزہ شہباز نے عدالتی احکامات اور انتخابی ضابطۂ اخلاق کو پیروں تلےروند دیا ہے

لاہور: حمزہ شہباز کی جانب سے ضمنی انتخابات سے چند روز قبل ایک ایسے پیکیج کا اعلان کیا گیا جس پر عمل درآمد ناممکن ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے صوبۂ پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے خط میں عدالتِ عظمیٰ کے سامنے پنجاب کو بحران سے بچانے کے لیے ایک فارمولا پیش کیا ہے۔

اُنہوں نے خط میں عدالت کو صوبے کی موجودہ سیاسی صورتِ حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کہا گیا کہ ضمنی انتخاب کے شفاف، آزادانہ انعقاد پر کسی قسم کاحملہ نہیں کیا جائے گا اور یہ بھی کہا گیا کہ عارضی وزیرِ اعلیٰ 22 جولائی تک محض ضابطے کے اختیارات استعمال کریں گے۔

فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دھاندلی کا ارادہ نہیں رکھتے، حمزہ شہباز کے انفرادی وسرکاری کردار پر پی ٹی آئی کےسنگین نوعیت کے تحفظات ہیں۔

رہنما نے خط میں لکھا ہے کہ حمزہ شہباز نے واضح طور پر عدالتی احکامات اور انتخابی ضابطۂ اخلاق کو پیروں تلےروند دیا ہے۔

رہنما نے خط کہا کہ حمزہ شہباز کی جانب سے ضمنی انتخابات سے چند روز قبل پریس کانفرنس میں ایک ایسے پیکیج کا اعلان کیا گیا اور اس کی تفصیلات قومی روزناموں میں شائع کروائی گئیں، جس پر عمل درآمد ناممکن ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اس ریلیف پیکیج کا مقصد عدالت سے حاصل کردہ ریلیف کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ مریم نواز صوبے بھر میں ضمنی انتخابات کے لیے بھرپور مہم چلا رہی ہیں، اُنہوں نے بھی وزیرِ اعلیٰ کے اعلان سے قبل ایک انتخابی جلسے میں پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

رہنما کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز کے احکامات پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور جعلی کرمنل کیسز میں تحریکِ انصاف کے کارکنان کو ملوث کیا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close