Featuredاسلام آباد
بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
اسلام آباد : حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 55 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے ، اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا ۔
نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔ اضافے سے بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کااضافی بوجھ پڑے گا، اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔