کراچی : آج رات شہر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارشوں کا امکان برقرار ہے۔
13 جولائی کو مون سون کا ایک اور سسٹم سینٹرل انڈیا سے پاکستان میں داخل ہوگا۔
شہر قائد میں بارش کا سلسلہ عید کے روز بھی جاری رہنے کا امکان ہے، 13 جولائی کو ایک اور سسٹم داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم اس وقت جنوب مشرقی اور مشرق میں سمندر پر موجود ہے۔ آج رات تک شہر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارشوں کا امکان برقرار ہے۔
آج رات کے بعد شہر میں بارشوں کا سلسلہ گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کچھ حد تک تھمنے کی امید ہے۔ عید کے پہلے روز شام کے وقت شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ عید قرباں کے دوسرے روز بھی ہلکی بارش اور پھوار کا امکان برقرار ہے۔ 13 جولائی کو مون سون کا ایک اور سسٹم سینٹرل انڈیا سے پاکستان میں داخل ہوگا۔