Featuredسندھ

کراچی میں مسلسل بارش سے نظام زندگی معطل ، متعدد علاقے ڈوب گئے

کراچی : شہر قائد میں اہم شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنی لگیں اور نظام زندگی معطل ہوگیا۔

کراچی میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز مسلسل موسلادھار بارش کے باعث شہر کے بیشتر علاقے ڈوب گئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے شروع ہونے والا موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دوپہر کے اختتام تک جاری رہا جس کے سبب کراچی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، ڈیفنس کلفٹن، لیاری سمیت شہر کے متعدد علاقے ڈوب گئے اور ہنگامی کیفیت پیدا ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر 119.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ قائد آباد میں 113.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ڈیفنس اور کلفٹن سمیت ملحقہ علاقے موسلادھار بارش کے سبب زیر آب آگئے۔ گلزار ہجری سپر ہائی وے پر تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔ اسی ملیر، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، لیاقت آباد، نیوکراچی، لیاری سمیت شہر بھر میں تیز بارش ہوئی۔
بارش کے سبب گرومندر سے لسبیلہ جانے والی سڑک پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایم اے جناح روڈ، اسٹیڈیم روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ پر پانی موجود ہے جبکہ اردو بازار، جامع کلاتھ مارکیٹ اور کھارادر میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

بارش کے سبب گرومندر سے لسبیلہ جانے والی سڑک پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایم اے جناح روڈ، اسٹیڈیم روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ پر پانی موجود ہے جبکہ اردو بازار، جامع کلاتھ مارکیٹ اور کھارادر میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

اولڈ سٹی ایریا کی مارکیٹوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، لائٹ ہاؤس، کے ایم سی ہیڈ آفس اور برنس روڈ پر بارش کا پانی تاحال موجود ہے جبکہ شاہین کمپلیکس، پی آئی ڈی سی اور سندھ اسمبلی کے اطراف بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

شارع فیصل کارساز پر بارش کا پانی جمع ہونے سے سڑک ٹریفک کے لیے بند رہی جس کے سبب ایئر پورٹ آنے اور جانے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ ایئرپورٹ سے نکلنے والے ٹریفک کو جناح آؤٹ سے جناح ان کی طرف بھیجا گیا اور الشفا سے اسٹار گیٹ کی طرف روانہ کیا گیا۔

غیرسرکاری موسمی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق بحیرہ عرب سے بارش برسانے والے بادل مسلسل شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ ٹھٹھہ، بدین اور کیٹی بندر سے بادلوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کل شام تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان رہے گا۔

غیر سرکاری موسمی تجزیہ کار کے مطابق مون سون کا کم دباؤ بحیرہ عرب میں بلوچستان کے سمندر کے قریب موجود ہے جبکہ سندھ اور گجرات کے قریب زیریں سندھ پر زیریں سطح پر ایک سرکولیشن بھی موجود ہے، مون سون سسٹم کو بحیرہ عرب سے مسلسل نمی مل رہی ہے۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 12 جولائی کی شام تک برقرار رہ سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close