کراچی: ملک کے معاشی حب کراچی کو منصوبہ بندی سے تباہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کو فوری طور پر آفت زدہ شہر قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کی جائے۔
ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ کراچی میں کوئی گورننس نہیں، کہاں ہے پی ڈی ایم اے، 15 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں صرف شہر کے نالوں سے کچرا نکالنا تھا، ان سے 15 سالوں میں نالے تک صاف نہیں ہوئے۔
علی زیدی نے کہا کہ 2019 میں ہم نے ” کلین اینڈ گرین کراچی” مہم میں نالے صاف کروائے تھے، ہم نے ایف ڈبلیو او کے ساتھ مل کر شہر کے نالوں کی صفائی کی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ کو عثمان بزدار بہت برا لگتا تھا تو مراد علی شاہ میں کیا اچھائی ہے؟ انہوں نے استفسار کیا کہ مراد علی شاہ نے کرپشن کے علاوہ کیا کام کیا ہے؟
علی زیدی نے کہا کہ یہ شہر کے نالے صاف نہیں کر سکتے، ان سے کچرا نہیں اٹھایا جاتا، سندھ میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، ملک کے معاشی حب کراچی کو انہوں نے منصوبہ بندی سے تباہ کیا ہے۔