Featuredاسلام آباد

عوام کے تحفظ اور نقصانات سے حتی الامکان بچاؤ کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں

اسلام آباد:  وزیراعظم کی موسلادھار بارشوں سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایت جاری۔

وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ اشتراک عمل کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ عوام کے تحفظ اور نقصانات سے حتی الامکان بچاؤ کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں۔

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، متاثرہ عوام کو عارضی پناہ گاہوں اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ ہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے میڈیکل ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔
بارشی وسیلابی پانی کے نکاس کے لیے مطلوبہ مشینری اور عملہ متعلقہ مقامات پر پہنچایا جائے، سپرے کروایا جائے تاکہ وباؤں کو روکا جاسکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرین سے ہمدردی کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close