ہم نے دھاندلی کو شکست دینی ہے اور ملک کو حقیقی طو رپر آزاد کرنا ہے
اسلام آباد: ملک پر بیرونی سازش کے تحت چوروں کو مسلط کیا گیا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، یہ چور صرف ایک طرح سے الیکشن جیت سکتے ہیں اور وہ دھاندلی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نوجوانوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے خاص پیغام دینا چاہتا ہوں، 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب حقیقی آزادی کیلئے جہاد ہے، ملک پر بیرونی سازش کے تحت چوروں کو مسلط کیا گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ چوروں نے اقتدار میں آکر 1100 ارب کا ڈاکا مارا، امپورٹڈ حکومت نے ملک کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، امپورٹڈ حکومت نے ملک کی معیشت تباہ کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب نوجوانوں نے خود بھی نکلنا ہے اور عام عوام کو بھی نکالنا ہے، یہ چور صرف ایک طرح سے الیکشن جیت سکتے ہیں اور وہ دھاندلی ہے، ہم نے دھاندلی کو شکست دینی ہے اور ملک کو حقیقی طو رپر آزاد کرنا ہے۔