Featuredاسلام آباد

ملکی آئین سے کھلواڑ بہت بڑا جرم ہے : وزیرداخلہ

اسلام آباد: عمران نیازی نے اپنے سیاسی مفادت کو بچانے کیلئے قومی مفاد کو داؤ پر لگا دیا، عمران نیازی نے آئین کی خلاف ورزی کی اور فراڈ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی سربلندی ہوئی، آئین پاکستان عوام کی مقدس امانت ہے، یہ ساری چیزیں سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں بیان کی گئی ہیں، تفصیلی فیصلے میں سابق حکومت کی آئینی خلاف ورزیوں کا برملا اظہار کیا گیا۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ملکی آئین سے کھلواڑ بہت بڑا جرم ہے، آئین کے ساتھ فراڈ پر آرٹیکل 6،5 میں سزا درج ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہیے، عمران نیازی اپنے سیاسی مفادت کو بچانے کیلئے قومی مفاد کو داؤ پر لگا دیا، عمران نیازی نے آئین کی خلاف ورزی کی اور فراڈ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے، اسپیکر کی ذمہ داری ہے کہ ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھیجے، آئین کے مطابق ریفرنس بنتا ہے، الیکشن کمیشن ان کو ڈی سیٹ اور قانون کے مطابق نااہل قرار دے دیا ہے، وفاقی حکومت آرٹیکل 6 کاریفرنس بھیج سکتی ہے اس پر کام شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ عمران خان کیخلاف مقدمے کی اجازت دیتی تو گرفتار کیا جاسکتا ہے، میں عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے تیار ہوں، شیخ رشید کو لانگ مارچ کے دوران گرفتار کرنے کا ارادہ تھا، سچی بات ہے شیخ رشید کو بہت ڈھونڈا وہ ملا نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close