Featuredپنجاب

اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو عمران خان کال دے گا : شیخ رشید

لاہور: میری تمام اداروں اور اسٹیبلیشمنٹ سے گزارش ہے کہ فیئر الیکشن ہونے دیں

شیخ رشید کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کا دماغ کام نہیں کر رہا، پریشانیوں کے عالم میں پرسوں میری سکیورٹی واپس لی گئی، یہ سکیورٹی تب ملتی ہے جب پانچ سیکرٹری بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں، کل تمام میڈیا کو خبر دی گئی کہ اینٹی کرپشن نے مجھے بلایا ہے، مجھے کوئی نوٹس وصول نہیں ہوا، زمین میری ہے میں بیچوں یا نہیں تم مامے لگتے ہو۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا کوئی تبدیلیاں نہیں کرنا، میری کابینہ میں کبھی اے این ایف کا کیس ڈسکس نہیں ہوا، مجھے نوٹس دیں میں حاضر ہوں، جسے زمین بیچی اس کا چیک بھی باؤنس ہو گیا، رنگ روڈ میں اگر اس کا کوئی واسطہ ہوا تو آپ سب لے لیں، اصل تکلیف یہ ہے کہ منشیات فروش نے بیان دیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا اعلان کردیں، اس نے بیان دیا تو میں نے کہا کہ اس کا کام نہیں ہے، مجھے واٹس ایپ پر ہی نوٹس بھیج دیں میں حاضر ہو جاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج کو عظیم سمجھتا ہوں، میں نے انہیں بہت پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، اس حکومت میں کچھ لو کچھ دو کے فیصلے ہوئے ہیں، ایک ہی منحوس سا بندہ ہے اجرتی قاتل، جو شیر علی نے پریس کانفرنس کی وہ میں نے سب کو بھیجی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں میرے گھر کے باہر تین سے چار گاڑیاں کھڑے رہتی ہیں یہ مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، مجھے پتہ ہے آپ مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں لیکن میں جیل سے گھبراتا نہیں، سب چاہتے ہیں کہ انکی اولاد آگے آئے، یہ سب چاہتے ہیں کہ انکے بچے ہی آگے آئیں، قوم ووٹ دینے پیدا ہوئی ہے اور یہ حکومت کرنے، بلو رانی کا پتہ نہیں کس طرف سے کھڑی ہوگی، کھڑا ہو گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان برصغیر اور پاک و ہند کا بڑا لیڈر ہے، میری خواہش ہے کہ ہماری اسٹیبلیشمنٹ سے صلح ہو، جس تیر سے انہوں نے ہمیں مارا ہے ہم بھی اسی سے انہیں ماریں گے، تین آدمی ایک طرف ہیں، میں پی ٹی آئی میں صرف عمران خان کا جوابدہ ہوں، ستتر سے آج تک ایک ہی سیٹ سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کا میڈیا عمران خان کو پاک و ہند کے بڑے لیڈر کے طور پر لے رہا ہے، اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو عمران خان کال دے گا، وہ لاہور کی کال دے گا یا اسلام آباد کی یہ مجھے نہیں پتہ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات استوار ہونے چاہیں، میں سمجھتا ہوں ہمیں اسٹیبلیشمنٹ سے نہیں لڑنا چاہیے، جو ہونا تھا وہ ہو گیا، میں چاہتا ہوں کہ چوہدریوں کا خاندان اکٹھا رہے، میں تو نواز شریف کا خاندان تقسیم ہوتے دیکھ رہا ہوں یہ پنتالیس دن اہم ہیں، نواز شریف کے ارد گرد جو لوگ ہیں وہ بھی پنڈی سے ہی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اس لیئے نہیں آ رہے کیونکہ شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کو نہیں ہٹانا چاہتے، اسحاق ڈار یہاں آ کر کیا کرے گا رانا ثنااللہ کے ساتھ رہے گا؟، سترہ جولائی کا الیکشن پاکستان کا اہم الیکشن ہے، اگر الیکشن میں کچھ غلط ہوا تو عمران خان قوم کو کال دے گا، پاکستان مین اس تمام مسائل کا حل الیکشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے وکلا نے لاہور ہائی کورٹ میں آج رٹ کی ہے، یہ خود وزیر داخلہ ہے میں سولہویں وزارتیں چھوڑ کر آیا ہوں، پندرہویں تو دور کی بات سولہویں وزارت کا ہی ریکارڈ نکال لیں، سترہ کے بعد ن اور ش کھل کر سامنے آئیں گے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کیوں نہیں آ رہے؟، اب تو بھائی وزیراعظم ہے بھتیجا وزیراعلیٰ ہے اب کس نے روکا ہوا ہے۔ ان سب لوگوں نے اپنا سیاسی فیصلہ لے دے کر کیا ہے، پندرہ اگست سے تیس اگست تک اہم دن ہیں اہم فیصلے ہونا ہیں، جمہوریت پھلے اور پھولے جو ہارے وہ اپوزیشن کا کردار ادا کرے، کسی نے جھرلو پھیرا اور دھاندلی کی کوشش کی تو عوام حساب لے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری تمام اداروں اور اسٹیبلیشمنٹ سے گزارش ہے کہ فیئر الیکشن ہونے دیں، اگر فیئر الیکشن ہوئے تو آپکی عزت میں اضافہ ہوگا، نیب قوانین کی ترمیم کے خلاف عدالت میں جا رہا ہوں۔ پہلے بھی پانامہ کیس میں میرے حق میں فیصلہ آیا تھا، اوور سیز سے ووٹ کا حق نہیں چھینا جا سکتا، دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ آپ نیب کے ملزم ہیں اور نیب کے قوانین میں ترمیم کردیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close