کراچی: شہر میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سڑکیں بند کی جائیں گی، ایسا بلکل نہ ہونے پائے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ شہر کی کوئی بھی سڑک بند نہیں ہونی چاہیئے، اگر کوئی شرپسند عناصر کوئی بھی سڑک بند کرنے کی کوشش کرے تو اسے سختی سے نمٹا جائے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی اگر کوئی حرکت کرے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شہر میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سڑکیں بند کی جائیں گی، ایسا بلکل نہ ہونے پائے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تمام متعلقہ افراد سے اس معاملے پر بات چیت کی ہے، تمام فریقین اس قسم کی حرکت سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ شہر کی معمول کی زندگی کو یقینی بنائیں، اس معاملے میں کسی قسم کی شرپسندی یا انتظامیہ کی جانب سے غفلت کو برداشت نہیں کروں گا۔