Featuredپنجاب

قوم جانتی ہے 30 سال سے دو خاندان اس ملک کو لوٹ رہے تھے

فیصل آباد: آخری گیند تک ان چوروں کا مقابلہ کروں گا، میں 1100 ارب روپے ان چوروں کو ہضم کرنے نہیں دوں گا

عمران خان کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم یہ میچ جیت جائیں گے، میں ابھی سے آپ کو مبارکباد دیتا ہوں، اللہ نے میری قوم میں شعور پیدا کردیا ہے، قوم جانتی ہے اس ملک میں بیرونی سازش ہوئی، 30سال سے دو خاندان اس ملک کو لوٹ رہے تھے، کرپشن کیسز ان کے دور میں بنے ہوئے تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آخری گیند تک ان چوروں کا مقابلہ کروں گا، میں 1100 ارب روپے ان چوروں کو ہضم کرنے نہیں دوں گا، یہاں کے میرجعفر اور میرصادق بھی بیرونی سازش میں ملوث تھے، 80 ہزار پاکستانی امریکا کی جنگ میں مارے گئے، آج بھی اس جنگ کی وجہ سے ہمارے لوگ شہید ہو رہے ہیں، ہم کسی سے دشمنی نہیں سب سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم غلامی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، امریکا کو پتہ تھا کہ میں کسی صورت عوام کو ان کی غلامی کرنے نہیں دوں گا، امریکا بوٹ پالش کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، 32سال سے آپ بھیک مانگ رہے ہیں، 17 جولائی کو عوام نے نکلنا ہے، حکومت دھاندلی کی کوشش کریگی، یہ لوگ دھاندلی کے بغیر نہیں جیت سکتے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جب ہم گئے تھے اس وقت عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں زیادہ تھیں، شہباز شریف آپ نے رات کو عوام پر بڑا احسان کیا، ڈیزل کی قیمت میں 100 روپے سے زائد اضافہ کیا، اب 40 روپے کم کردیے، آئی ایم ایف نے ہم پر ڈھائی سال دباؤ ڈالا قیمتیں بڑھاؤ، لیکن ہم دباؤ میں نہیں آئے، ہمارا انصاف کا نظام بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close