کراچی : پولیس نے دعا زہرا کیس میں پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی
دعا زہرا کیس رپورٹ میں ملزم اصغر علی سمیت 33 ملزمان نامزد کیئے گئے ہیں، جس میں ملزم ظہیر احمد کی والدہ نور بی بی سمیت آٹھ خواتین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے ظہیر احمد سمیت دیگر ملزمان کو عدم گرفتار قرار دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کم عمر ہے۔ ملزم ظہیر احمد کا سی ڈی آر ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ دعا کے اغواء کے وقت ظھیر کراچی میں موجود تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف سی ڈی آر سامنے آنے کے بعد ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 363 اور کم عمری شادی کے دفعات شامل کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔ دعا زہرا کی پنجاب سے بازیابی کیلئے محکمہ سندھ سے اجازت طلب کی جا رہی ہے۔