Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی حکومت نے ہر سال 3500 ارب روپے کا خسارہ کیا

اسلام آباد: عمران خان کے پونے چار سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ بڑھ گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے پونے 4 سال کی وجہ سے ہم اس نہج پر پہنچے ہیں۔

ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ہر سال 3500 ارب روپے کا خسارہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پونے چار سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرضہ بڑھ گیا۔

مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے پاور پلانٹس لگائے، ایل این جی ٹرمینل لگوائے اور لوڈ شیڈنگ ختم کر کے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان نے ایک میگا واٹ بجلی بنائی یا یونیورسٹی بنائی؟

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close