لاہور: پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج آگئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔
پنجاب کے 14 اضلاع کی 20 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہی۔
ضمنی انتخابات میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا۔
پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کے بعد تمام نشستوں کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے ہیں۔
غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 15 اور ن لیگ نے 4 نشستیں حاصل کیں جبکہ ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا ہے۔
پی ٹی آئی نے لاہور کی تین، جھنگ کی 2، فیصل آباد، بھکر، مظفر گڑھ، شیخوپورہ، ملتان، ساہیوال، خوشاب، لودھراں، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کی نشستیں جیت لی ہیں جبکہ ن لیگ نے لاہور، بہاولنگر راولپنڈی اور مظفر گڑھ سے ایک ایک سیٹ حاصل کی ہے۔