راولپنڈی: آپ کو لاہور میں بلے نے 3جگہ مارا ہے، شہباز شریف ابھی تو آپ بھاگ سکتے ہیں، اسمبلیاں توڑیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قوم نے غیر ملکی سازش کو بلے سے پھینٹا ہے ، آپ کو لاہور میں بلے نے 3جگہ مارا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم نے غیر ملکی سازش کو بے نقاب کیا، پنجاب ضمنی الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا، حکومت نے ہم پر ایک جیسے مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے، قوم نے غیر ملکی سازش کو بلے سے پھینٹا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج عمران خان پاکستان نہیں عالم اسلام کی آواز ہے، میں نے اتنی گھٹیا تھرڈ گریٹ حکومت کبھی نہیں دیکھی، آپ کو لاہور میں بلے نے 3جگہ مارا ہے، پی ٹی آئی بہتر فیصلہ کرتی تو لاہور سے چوتھی نشست بھی جیت جاتی، باوقار غیر جانبدار اور شفاف الیکشن سے عوام میں خوشی کی لہر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل انہوں نے نیب قانون میں بڑی اہم ترامیم کی ہے، رانا ثناءاللہ نے میری تینوں بہنوں کے گھروں میں چھاپے مارے، وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خود منشیات کیس میں ملوث ہیں، اینٹی کرپشن میں گریڈ 20 کا آدمی لگادیا گیا تاکہ عمران خان کے ساتھیوں کو تنگ کیا جاسکے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل کیخلاف لاہور میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے، شہباز شریف اب سی ڈی اے کا وزیراعظم رہ گیا ہے، ان کی حکومت صرف 2 ووٹوں کی ہے، شہباز شریف ابھی تو آپ بھاگ سکتے ہیں، اسمبلیاں توڑیں۔