میں پہلی بار اس قوم میں بیداری دیکھ رہا ہوں ، ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں
اسلام آباد: ایک بیرونی سازش کے تحت ہم پر امپورٹڈ حکو مت مسلط کی گئی، ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں
عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بیرونی سازش کے تحت ہم پر امپورٹڈ حکو مت مسلط کی گئی، ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں، آج ہم ایک قوم بننے جارہے ہیں، میں پہلی بار اس قوم میں بیداری دیکھ رہا ہوں، اشرافیہ نے لندن میں جائیداد خریدی ہوئی ہے، ایک سیاسی بحران پیدا کیا گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کر کے ہماری حکومت گرائی گئی، ہم گھر بنانے کیلئے سود کے بغیر قرضے دے رہے تھے اور آتے ہی انہوں نے اپنے کرپشن کیسز معاف کرائے، نیب قوانین میں ترامیم کو کل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے جارہا ہوں، تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک پولیس والا یاد ہے جس نے ن لیگ کا جیالا بن کر کام کیا، سب سے زیاد ہ افسوس چیف الیکشن کمشنر پر ہے، چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ کو جتوانے کی پوری کوشش کی، اس الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں، الیکشن میں پیسہ چل رہا تھا الیکشن کمیشن نے نہیں روکا، ڈسکہ الیکشن ہمیں چیف الیکشن کمشنر نے ہروایا، ہم ریاستی مشینری کے باوجود بھی جیتے، الیکشن کمشنر نے سارے فیصلے ہمارے خلاف کیے۔
انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو نہیں بھولوں گا، قوم نکلی اور انہوں نے تشدد کیا، بوتل سے جو شعور کا جن نکلا ہے اسے واپس بند نہیں کرسکتے، چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتا ہوں فوری استعفیٰ دیں، شفاف الیکشن موجودہ الیکشن کمیشن کے ماتحت نہیں ہوسکتے۔