Featuredاسلام آباد

آج لاہور میں سندھ ہاؤس کی ہارس ٹریڈنگ کی تاریخ دہرائی جارہی ہے

 اسلام آباد :  پنجاب اسمبلی کے ارکان کو خریدنے کے لیے 50 کروڑ تک کی پیشکشیں کی جارہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ آج لاہور میں اسلام آباد کے سندھ ہاؤس کی ہارس ٹریڈنگ کی تاریخ دہرائی جارہی ہے، ارکان اسمبلی کو خریدنے کے پیچھے کرپشن پر این آر او لینے والے آصف زرداری کا ہاتھ ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آصف زرداری کرپشن سے لوٹی رقم سے لوگوں کو خرید رہے ہیں، زرداری کو جیل میں ہونا چاہیے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی کو خریدنے کا عمل نہ صرف جمہوریت بلکہ معاشرے کی اخلاقیات پر حملہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close