Featuredسندھ

سندھ میں 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی

کراچی : این اے 245 پر ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں

 
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 245 کراچی کا ضمنی الیکشن ملتوی کردیا ہے جب کہ سندھ میں دوسرے مرحلے میں اتوار 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس سلسلے میں کل نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا جب کہ نئی تاریخ کااعلان کل ہی کیا جائے گا۔
 
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسران مرحلہ ملتوی کرنے کے لیے درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا جائے۔
 
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ دو روز میں سندھ حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی نئی تاریخ طے کیے جانے کا امکان ہے۔
 
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ سے موسم کی صورتحال پر رپورٹ بھی طلب کی گئی تھی جس پر ای سی کو 23، 24 اور 25 جولائی کو بارشوں کی پیشگوئی کی رپورٹ ارسال کی جاچکی ہے۔
 
ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے متعدد درخواستیں الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی ہیں، جن میں الیکشن آئندہ ماہ کرانے کی درخواست کی گئی ہے جب کہ ڈپٹی کمشنرز، آر اوز بھی پولنگ اسٹیشنز کے اطراف پانی جمع ہونے کی مشکلات سے آگاہ کرچکے ہیں۔
 
ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ 21 یا 28 اگست تک کیے جانے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان کل کیا جائے گا۔
 
واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں اتوار 24 جولائی کو کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں پولنگ جب کہ پی ٹی آئی ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن 27 جولائی کو شیڈول تھے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close