ہم پنجاب میں مینڈیٹ چرانے نہیں دیں گے : عمران خان
اسلام آباد: عوام آج شام پاکستان بھر میں احتجاج میں شرکت کریں۔ میں آج رات 9 بجے احتجاج سے خطاب کروں گا۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ جرائم کے بادشاہ آصف زرداری اور شہباز شریف نے پہلے اپنی لوٹی گئی رقم سے این آراو 2 حاصل کیا اوراب پنجاب اسمبلی کے ارکان کوخریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ان کے یہ اقدامات قانون کا مذاق اڑانے اور آئین کی بے حرمتی ہے۔ پاکستان کے عوام سے کہ جس طرح 17 جولائی کو پنجاب میں الیکشن چرانے کی کوشش کو ناکام بنایا ویسے ہی اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے آج شام پاکستان بھر میں احتجاج میں شرکت کریں۔ میں آج رات 9 بجے احتجاج سے خطاب کروں گا۔
Now the Kings of Crime, Zardari & SS having gotten their NRO2 are using their salvaged looted money to purchase Punjab MPAs making a mockery of laws & desecrating our Constitution.I am asking ppl of Pak that just as they came out & thwarted plan to steal Punjab election on 17July
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 21, 2022
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی مثال سامنے رکھتے ہوئے عوام ان بدمعاشوں، ان کے سہولت کاروں اورالیکشن کمیشن کو پیغام دیں کہ ہم پنجاب میں مینڈیٹ چرانے نہیں دیں گے۔حکومت تبدیلی کی امریکی سازش کے نتیجے میں لائی گئی امپورٹڈ حکومت نے پنجاب کےضمنی انتخابات میں سرکاری اورریاستی مشینری اورجانبداراوربد دیانت چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان کی مدد سے دھاندلی کی کوشش کی۔ باشعور عوام ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔