Featuredپنجاب

ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہوگا

لاہور:  سپریم کورٹ کے اسی فیصلے کے تحت 25 ارکان ڈی سیٹ ہوئے تھے

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہوگا اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والا ڈی سیٹ بھی ہوتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اسی فیصلے کے تحت 25 ارکان ڈی سیٹ ہوئے تھے، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے موجود ہیں، آپ نے جو کرنا ہے، کروانا ہے کریں، ہم آپ کو روک کر دکھائیں گے، ہم آپ کو قانون کا سبق ازبر کروائیں گے، امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہم نے اپنے غلط فیصلے کو بھی تسلیم کیا اور رزلٹ کو بھی، انہوں نے پچھلے 5 دنوں میں تکبر کا مظاہرہ کیا، یہ الیکشن کا سال ہے، ہم انشا اللّٰہ عام انتخابات میں بھی کامیاب ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close