لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے حمزہ شہباز سے کا حلف لیا
تقریب حلف برداری میں وزراء، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔
گزشتہ روز ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے 3 ووٹوں سے اکثریت حاصل کی جبکہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ووٹنگ کا عمل شروع کروایا تھا۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار چوہدری پرویز الہی کو 186 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کو 179 ووٹ کاسٹ کیے گئے، 10 ووٹ مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو 3 ووٹوں کی برتری مل گئی۔
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اجلاس کی صدارت کی اورووٹنگ پر گنتی مکمل ہونے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کی رولنگ کی بنیاد پر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے گئے ہیں۔