Featuredاسلام آباد
میڈیا سیاسی معاملات میں فوج کی ممکنہ مداخلت کی افواہوں سے گریز کرے
اسلام آباد: فوج کا ادارہ کسی بھی قسم کے سیاسی مذاکرات میں شامل نہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ میڈیا سیاسی معاملات میں فوج کی ممکنہ مداخلت کی افواہوں سے گریز کرے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کا ادارہ کسی بھی قسم کے سیاسی مذاکرات میں شامل نہیں ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ملٹری لیڈرشپ کی سیاسی معاملات میں کسی قسم کے مذاکرات کا آغاز اور دلچسپی کی تمام خبروں کو پوری شدت سے مسترد کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے ایک بار پھر میڈیا سےدرخواست کی ہے کہ ان معاملات میں فوج کی ممکنہ ظاہری یا باطنی مداخلت کی افواہوں سے گریز کریں۔