Featuredسندھ

کراچی میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے

کراچی میں 200 ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی

سندھ بھر سمیت کراچی میں بارشوں کا نیا سسٹم پہنچ چکا ہے

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

کراچی میں رات گئے سے ہلکی اور تیز بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہری گھروں میں محصور ہوگئے جب کہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

اطلاعات ہیں کہ اسکیم 33، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناظم آباد، محمد علی سوسائٹی، بہادرآباد، پی آئی بی کالونی، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، پی ای سی ایچ ایس اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 55 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پی اے ایف بیس مسرور پر 48، اورنگی ٹاؤن میں 45، کیماڑی 42، گلشنِ حدید 36، ناظم آباد 29، نارتھ کراچی 26، کورنگی24، سعدی ٹاؤن21 ملی میٹر، ایئرپورٹ اولڈ ایریا 18، ڈی ایچ اے فیز ٹو17، جناح ٹرمینل 16، صدر 9 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ 20، پی اے ایف فیصل بیس 19 اور گلشنِ معمار 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے جبکہ شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سسٹم منگل کے روز تک کراچی سمیت سندھ بھر میں موجود رہ سکتا ہے۔

حیدرآباد، سانگھڑ، تھرپارکر، میرپورخاص، ہالہ، نیو سعید آباد ، ٹنڈو آدم، شہدادپور سمیت سندھ کے متعدد علاقوں میں بھی موسلادھار بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close