ادارے اگر اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا : فواد چوہدری
اسلام آباد: مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہوگئے، فوج کے خلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے
اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی اسے سیاست سے مکمل طور پر باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان پہنچے گا، ادارے اس گرداب میں اپنی قیادت کی غلطیوں کی وجہ پھنسے ہیں اگر وہ اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا لیکن بہرحال اب اداروں کو نون لیگ نے ٹارگٹ کرنا ہے۔
سو پیازاورسو چھتر کا محاورہ جس طرح نون لیگ پر صادق آت ہےاس کی مثال ملنا مشکل ہے،اسٹیبلشمنٹ کی کھوکھ سے جنم لیا آپس میں طے کیا ایک بھائ پرواسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا،ایک کامنجن ناکام ہوا دوسرا آگے کردو،یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2022
انہوں نے کہا کہ اب نون لیگ کو لگا ہے کہ عمران خان کے خلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہوگئی، مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہوگئے، فوج کے خلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے، اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990ء والے اب نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے۔
اب نون لیگ کو لگا عمران خان کیخلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہو گئ، مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کیخلاف بیانات شروع ہوگئے فوج کیخلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے، اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990 والے اب نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2022
چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ سو پیاز اور سو چھتر کا محاورہ جس طرح نون لیگ پر صادق آتا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے، ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا، آپس میں طے کیا کہ ایک بھائی پرواسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا، ایک کا منجن