Featuredسندھ

حکومت سندھ کا کراچی، حیدر آباد میں 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی اور حیدر آباد ڈویژن کے اضلاع میں بارشوں کے پیش نظرِ عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے صورتحال کو مدنظر رکھ کر مشورے کے بعد 25 جولائی کو تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ان ڈویژنز میں آج ہونے والی تیز بارش اور کل اس کی پیشگوئی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔

ساتھ میں مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close