پنجاب حکومت کا بحران پورے پاکستان پر اثر انداز ہو رہا ہے: فواد چودھری
اسلام آباد: فل بینچ کی تشکیل چیف جسٹس کی صوابدید ہے، باہر استدعا کرنا جائز نہیں
رہنما پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فلم لندن نہیں جاؤنگی کے کردار پریس کانفرنس میں موجود تھے، وزراء نے پورے جتھے کی سربراہی کی، پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ لانچ کیا گیا، ساری پارٹیوں نے عوام کو دھوکہ دیا، اب آپ کو گھر جانا چاہیے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کا انہوں نے سپریم کورٹ کے خلاف 11 ہزار بیانات سوشل میڈیا پر دیئے، ہم نے آئینی اور قانونی راستہ اپنایا، ہم نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنسز نہیں کیے، ان تمام چہروں کو دیکھیں ان میں سے بیشتر نے 50،50 ہزار ارب روپے کمائے ہیں، آپ میں تھوڑی شرم حیا ہے تو سپریم کورٹ سے مافی مانگے۔
انہوں نے کہا کہ ان سب پریس کانفرنس کرنے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، مریم اورنگزیب کو تو 14 سال سزا ہونی چاہیے، ان کے شوہر کو سگریٹ کا ٹھیکہ دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ فل کورٹ کے مطالبے کا مقصد کیس کو طول دینا ہے، فل بینچ کی تشکیل چیف جسٹس کی صوابدید ہے، باہر استدعا کرنا جائز نہیں، پنجاب حکومت کا بحران پورے پاکستان پر اثر انداز ہو رہا ہے۔