Featuredاسلام آباد

اللّٰہ زرداری صاحب کو لمبی زندگی دے، اقتدار نہ دے

اسلام  آباد: کوئی بھی جمہوری ملک ہوتا تو واحد حل تھا استعفیٰ دیتے، یہ لوگ سارا الزام عدلیہ پر ڈال رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری صاحب ن لیگ کا تختہ الٹ کر دبئی چلے گئے۔ اللّٰہ زرداری صاحب کو لمبی زندگی دے، اقتدار نہ دے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے کیس کا فیصلہ پونے 6 بجے آئے گا، دلائل مکمل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے حکومتی اتحادی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جمہوری ملک ہوتا تو واحد حل تھا استعفیٰ دیتے، یہ لوگ سارا الزام عدلیہ پر ڈال رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں 16 نشستیں مسلم لیگ ن ہار گئی ہے، 20 نااہل ہونے والوں میں سے 18 نے الیکشن لڑا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اداروں کو محفوظ کرنا ہے، سیاست کے مسائل عدالتی فیصلوں سے حل نہیں ہوتے، عدالتوں پر سیاسی بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں اداروں کو مضبوط کرنا ہے، سیاست کے مسائل سیاستدانوں نے حل کرنے ہیں، ہمیں الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کچھ لوگ انہیں غلط مشورے دے رہے ہیں، کہتے ہیں کہ اپنی ناکامی کا ملبہ عدالت اور فوج پر ڈال دیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زرداری صاحب ن لیگ کا تختہ الٹ کر دبئی چلے گئے، اللّٰہ زرداری صاحب کو لمبی زندگی دے، اقتدار نہ دے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں عدالتوں پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے، انتخابات کی طرف جانا چاہیے، عام انتخابات جتنی جلدی ہوں گے اتنا استحکام آئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close